امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابوالیمان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعیب نے خبر دی از الزہری از عروہ وہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان کو خبر دی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گیارہ رکعات پڑھتے تھے، ان کی مراد تھی رات کو، آپ اتنی دیر تک سجدہ کرتے جتنی دیر میں تم میں سے کوئی شخص پچاس آیتیں پڑھتا ہے، اس سے پہلے کہ آپ سجدہ سے سر اٹھاتے اور آپ نماز فجر سے پہلے دو رکعت پڑھتے، پھر آپ دائیں کروٹ پر لیٹ جاتے حتیٰ کہ آپ کے پاس نماز کے لیے مؤذن آتا۔
حَدَّثَنَا أَبُو اليَمَانِ، قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ حَدَّثَنِي عُرْوَةُ، أَنَّ عَائِشَةَ، أَخْبَرَته أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي إِحْدَى عَشْرَةَ رَكْعَة، كانَتْ تِلْكَ صَلاَتَهُ تَعْنِي بِاللَّيْلِ فَيَسْجُدُ السَّجْدَةَ مِنْ ذَلِكَ قَدْرَ مَا يَقرَأ أَحَدُكُمْ خَمْسِينَ آيَةً قَبْلَ أَنْ يَرْفعَ رَأْسَهُ، وَيَرْكَعُ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ صَلاة الفَجْرِ، ثُمَّ يَضْطَجِعُ عَلَى شِقِّهِ الأَيْمَنِ حتَّى يَأْتِيَهُ المُؤَذِّنُ لِلصَّلاَةِ
Reference: Sahih Al Bukhari 994