Sahih Al Bukhari 993

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں یحییٰ بن سلیمان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے ابن وہب نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے عمرو نے خبر دی کہ ان کو عبدالرحمن بن القاسم نے حدیث بیان کی از والد خود از حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

رات کی نماز دو دو رکعت ہے پس جب تم نماز سے مڑنے کا ارادہ کرو تو (آخری دوگانہ کے ساتھ ملا کر) ایک رکعت پڑھ لو وہ تمہاری تمام نماز کو وتر کر دے گا۔

قاسم نے کہا: جب سے ہماری عقل پختہ ہوئی ہم نے لوگوں کو دیکھا ہے وہ تین رکعت وتر پڑھتے ہیں اور بے شک ہر طرح گنجائش ہے اور مجھے امید ہے ان میں سے کسی میں حرج نہیں ہے (یعنی خواہ ایک رکعت پڑھی جائے خواہ تین رکعت پڑھی جائے)۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الحَارِثِ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ القَاسِمِ، حَدَّثَهُ عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاَةُ اللَّيْلِ مَثْنَى ص ٢٥ مَثْنَى، فَإِذَا أَرَدْتَ أَنْ تَنْصَرِفَ، فَارْكَعْ رَكْعَةً تُوتِرُ لَكَ مَا صَلَّيْتَ قَالَ القَاسِمُ وَرَأَيْنَا أُنَاسًا مُنْذُ أَدْرَكْنَا يُوتِرُونَ بِثَلاَثٍ، وَإِنَّ كُلًّا لَوَاسِعٌ أَرْجُو أَنْ لاَ يَكُونَ بِشَيْءٍ مِنْهُ بَأْسٌ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 993