Sahih Al Bukhari 992

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن مسلمہ نے حدیث بیان کی از مالک از مخرمہ بن سلیمان از کریب، وہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ان کو خبر دی کہ

انہوں نے حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کے ہاں رات گزاری اور وہ ان کی خالہ تھیں، (حضرت ابن عباس نے کہا:) پس میں بستر کی چوڑائی میں سو گیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی اہلیہ بستر کی لمبائی میں لیٹ گئے، پس آپ سو گئے حتیٰ کہ آدھی رات یا اس کے قریب ہوگئی، پس آپ بیدار ہوئے اور آپ چہرے پر ہاتھ پھیر کر نیند کو دور کر رہے تھے، پھر آپ نے سورۂ آل عمران کی دس آیات پڑھیں، ایک مشک لٹکی ہوئی تھی، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف کھڑے ہوئے تھے، پس آپ نے اس سے اچھی طرح وضو کیا، پھر آپ نے کھڑے ہو کر نماز پڑھی، پس میں نے بھی اسی طرح کیا، پس میں آپ کے پہلو کی طرف کھڑا ہو گیا، آپ نے اپنا دایاں ہاتھ میرے سر پر رکھا اور میرے کان کو ملنے لگے، پھر آپ نے دو رکعت پڑھیں، پھر دو رکعت پڑھیں، پھر دو رکعت پڑھیں، پھر دو رکعت پڑھیں، پھر دو رکعت پڑھیں، پھر دو رکعت پڑھیں، پھر آپ نے وتر پڑھے، پھر آپ لیٹ گئے، حتیٰ کہ آپ کے پاس مؤذن آیا، پس آپ نے کھڑے ہو کر دو رکعت (سنت فجر) پڑھیں، پھر آپ نے باہر نکل کر فجر کی نماز پڑھائی۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ مَخْرَمَةَ بْنِ سُلَيمَانَ، عَنْ كُرَيْبٍ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرهُ: أَنَّهُ بَاتَ عِنْدَ مَيْمُونَةَ وَهِيَ خَالتُهُ فَاضْطَجَعْتُ فِي عَرْضِ وِسَادَةٍ وَاضْطَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَهْلُهُ فِي طُولِهَا، فَنَامَ حَتَّى انْتَصَفَ اللَّيْلُ - أَوْ قَرِيبًا مِنْهُ - فَاسْتَيْقَظَ يَمْسَحُ النَّوْمَ عَنْ وَجْهِهِ، ثُمَّ قَرَأَ عشْر آيَاتٍ مِنْ آلِ عِمْرَانَ، ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى شَنّ مُعَلَّقَةٍ، فَتَوَضَّأَ، فَأَحْسَنَ الوُضوء، ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي»، فَصَنَعْتُ مِثْلَهُ، فَقُمْتُ إِلى جَنْبهِ، فَوَضَعَ يَدَهُ اليُمْنَى عَلَى رَأْسِي وَأَخَذَ بِأُذُنِي يَفْتِلُهَا، ثُمَّ صَلّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ ركعتَيْن، ثُمّ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ رَكْعَتَيْن، ثمَّ رَكعتَيْنِ، ثُمَّ أَوْتَرَ، ثُمَّ اضْطَجع حَتَّى جَاءَهُ المُؤَذِّنُ، فَقَامَ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ خرَجَ، فَصَلَّى الصُّبْحَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 992