Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 98

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں سلیمان بن حرب نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از ایوب، انہوں نے کہا: میں نے عطاء سے سنا، انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا، انہوں نے کہا: میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق شہادت دیتا ہوں یا عطاء نے کہا: میں حضرت ابن عباس کے متعلق شہادت دیتا ہوں کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر آئے اور آپ کے ساتھ حضرت بلال تھے، آپ نے یہ گمان کیا کہ آپ نے خواتین کو وعظ نہیں سنایا ہے تو آپ نے ان کو وعظ کیا اور ان کو صدقہ کرنے کا حکم دیا، پھر خاتون اپنے کانوں کی بالیاں اور انگوٹھی (حضرت بلال کی جھولی میں) ڈالتی اور حضرت بلال کپڑے کی ایک طرف کو پکڑے ہوئے تھے۔

اور اسماعیل نے کہا از ایوب از عطاء اور کہا: از ابن عباس، میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر گواہی دیتا ہوں۔

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَيُّوبَ قَالَ: سَمِعْتُ عَطَاءً قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ: أَشْهَدُ عَلَى النَّبِيِّ ﷺ أَوْ قَالَ عَطَاءٌ: أَشْهَدُ عَلَى ابْنِ عَبَّاسٍ

أَنَّ رَسُولَ اللهِ ﷺ خَرَجَ وَمَعَهُ بِلَالٌ، فَظَنَّ أَنَّهُ لَمْ يُسْمِعْ فَوَعَظَهُنَّ وَأَمَرَهُنَّ بِالصَّدَقَةِ، فَجَعَلَتِ الْمَرْأَةُ تُلْقِي الْقُرْطَ وَالْخَاتَمَ، وَبِلَالٌ يَأْخُذُ فِي طَرَفِ ثَوْبِهِ.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 98