(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں حامد بن عمر نے حدیث بیان کی از حماد بن زید از ایوب از محمد کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یوم نحر کو نماز پڑھائی، پھر خطبہ دیا، پس آپ نے حکم دیا کہ جس نے نماز سے پہلے (قربانی کو) ذبح کر لیا وہ دوبارہ ذبح کرے، پس انصار میں سے ایک شخص کھڑا ہوا، پس اس نے کہا: یا رسول اللہ! میرے پڑوسی ہیں یا تو اس نے یہ کہا کہ وہ بہت بھوکے تھے یا یہ کہا: ان کو بہت احتیاج تھی، اور میں نے نماز سے پہلے قربانی ذبح کر لی؛ اور میرے پاس چھ ماہ کا بکری کا بچہ ہے، جس میں دو بکریوں کے گوشت سے زیادہ پسندیدہ گوشت ہے، پس آپ نے اس کو اس (کی قربانی) میں اجازت دے دی۔
حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ عُمَرَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى يَوْمَ النَّحْرِ ثُمَّ خَطَبَ فَأَمَرَ مَنْ ذَبَحَ قَبْلَ الصَّلَاةِ أَنْ يُعِيدَ ذَبْحَهُ فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ جِيرَانٌ لِي إِمَّا قَالَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ وَإِمَّا قَالَ بِهِمْ فَقْرٌ وَإِنِّي ذَبَحْتُ قَبْلَ الصَّلَاةِ وَعِنْدِي عَنَاقٌ لِي أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ شَاتَيْ لَحْمٍ فَرَخَّصَ لَهُ فِيهَا
Reference: Sahih Al Bukhari 984