(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں محمد بن المثنیٰ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابن عدی نے حدیث بیان کی از ابن عون از محمد، انہوں نے بیان کیا کہ حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے کہا:
ہمیں یہ حکم دیا گیا تھا کہ ہم باہر نکالیں، پس ہم حیض والی عورتوں کو اور جوان عو`رتوں کو اور پردہ دار عورتوں کو باہر نکالتی تھیں، ابن عون نے کہا: یا جوان پردہ دار عورتوں کو رہیں۔ حیض والی عورتیں تو وہ مسلمانوں کی جماعت میں اور ان کی دعا میں حاضر ہوں اور ان کی نماز کی جگہوں سے الگ رہیں۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ قَالَتْ أُمُّ عَطِيَّةَ أُمِرْنَا أَنْ نَخْرُجَ فَنُخْرِجَ الْحُيَّضَ وَالْعَوَاتِقَ وَذَوَاتِ الْخُدُورِ قَالَ ابْنُ عَوْنٍ أَوْ الْعَوَاتِقَ ذَوَاتِ الْخُدُورِ فَأَمَّا الْحُيَّضُ فَيَشْهَدْنَ جَمَاعَةَ الْمُسْلِمِينَ وَدَعْوَتَهُمْ وَيَعْتَزِلْنَ مُصَلَّاهُمْ
Reference: Sahih Al Bukhari 981