Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 97

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن سلام نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں محاربی نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں صالح بن حیان نے حدیث بیان کی، وہ کہتے ہیں کہ عامر الشعبی نے کہا: مجھے ابوبردہ نے حدیث بیان کی، از والد خود کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

تین (قسم کے) لوگوں کے لیے دو اجر ہیں: (۱) وہ اہل کتاب جو اپنے نبی پر ایمان لایا اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لایا۔ (۲) وہ مملوک غلام جس نے اللہ تعالیٰ کا حق ادا کیا اور اپنے مالکوں کا حق ادا کیا۔ (۳) اور وہ شخص جس کے پاس ایک باندی تھی، اس نے اس کو ادب سکھایا تو اچھا ادب سکھایا اور اس کو تعلیم دی تو اچھی تعلیم دی، پھر اس کو آزاد کر دیا، پھر اس سے نکاح کر لیا، تو اس کو دو اجر ملیں گے۔

پھر عامر نے کہا: ہم نے تم کو یہ حدیث بغیر کسی معاوضہ کے سنائی ہے، بے شک اس سے کم عبارت کی حدیث کے سننے کے لیے مدینہ کا سفر کیا جاتا تھا۔

خْبَرَنَا مُحَمَّدٌ هُوَ ابْنُ سَلَامٍ، حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ حَيَّانَ قَالَ: قَالَ عَامِرٌ الشَّعْبِيُّ: حَدَّثَنِي أَبُو بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ

ثَلَاثَةٌ لَهُمْ أَجْرَانِ: رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ آمَنَ بِنَبِيِّهِ، وَآمَنَ بِمُحَمَّدٍ ﷺ، وَالْعَبْدُ الْمَمْلُوكُ إِذَا أَدَّى حَقَّ اللهِ وَحَقَّ مَوَالِيهِ، وَرَجُلٌ كَانَتْ عِنْدَهُ أَمَةٌ فَأَدَّبَهَا فَأَحْسَنَ تَأْدِيبَهَا، وَعَلَّمَهَا فَأَحْسَنَ تَعْلِيمَهَا، ثُمَّ أَعْتَقَهَا فَتَزَوَّجَهَا، فَلَهُ أَجْرَانِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 97