Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 978

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): مجھے اسحاق بن ابراہیم بن نصر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے عبدالرزاق نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابن جریج نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے عطاء نے خبر دی از حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما، عطاء نے کہا: میں نے حضرت جابر کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم عیدالفطر کے دن کھڑے ہوئے، پھر آپ نے نماز پڑھائی، پھر آپ نے خطبہ دیا، پس جب آپ فارغ ہو گئے تو (منبر سے) اترے، پھر آپ خواتین کے پاس گئے، پس ان کو نصیحت کی، اس وقت آپ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے ہاتھ کے ہاتھ پر ٹیک لگائے ہوئے تھے، اور حضرت بلال نے کپڑا پھیلایا ہوا تھا اور خواتین اس کپڑے میں صدقہ ڈال رہی تھیں۔

میں نے عطاء سے پوچھا: کیا وہ عیدالفطر کا فطرہ تھا؟ انہوں نے کہا: نہیں! لیکن وہ صدقہ تھا جس کا وہ خواتین صدقہ کر رہی تھیں، وہ عورتیں اپنا چھلا (بغیر نگ کی انگوٹھی) اتارتیں اور (کپڑے میں) ڈال دیتیں، میں نے پوچھا: کیا امام پر یہ نصیحت کرنا واجب ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں! یہ ان پر واجب ہے، ان کو کیا ہوا وہ ایسا کیوں نہیں کرتے!

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَصْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَمِعْتُهُ يَقُولُ قَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْفِطْرِ فَصَلَّى فَبَدَأَ بِالصَّلَاةِ ثُمَّ خَطَبَ فَلَمَّا فَرَغَ نَزَلَ فَأَتَى النِّسَاءَ فَذَكَّرَهُنَّ وَهُوَ يَتَوَكَّأُ عَلَى يَدِ بِلَالٍ وَبِلَالٌ بَاسِطٌ ثَوْبَهُ يُلْقِي فِيهِ النِّسَاءُ الصَّدَقَةَ قُلْتُ لِعَطَاءٍ زَكَاةَ يَوْمِ الْفِطْرِ قَالَ لَا وَلَكِنْ صَدَقَةً يَتَصَدَّقْنَ حِينَئِذٍ تُلْقِي فَتَخَهَا وَيُلْقِينَ قُلْتُ أَتُرَى حَقًّا عَلَى الْإِمَامِ ذَلِكَ وَيُذَكِّرُهُنَّ قَالَ إِنَّهُ لَحَقٌّ عَلَيْهِمْ وَمَا لَهُمْ لَا يَفْعَلُونَهُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 978