Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 975

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں عمرو بن عباس نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالرحمن نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از عبدالرحمن‘ انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

میں عید الفطر یا عید الاضحیٰ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلا‘ آپ نے عید کی نماز پڑھائی‘ پھر خطبہ دیا‘ پھر آپ خواتین کے پاس گئے‘ پس آپ نے ان کو وعظ کیا اور نصیحت کی اور ان کو صدقہ کرنے کا حکم دیا۔

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبَّاسٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ خَرَجْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فِطْرٍ أَوْ أَضْحَى فَصَلَّى ثُمَّ خَطَبَ ثُمَّ أَتَى النِّسَاءَ فَوَعَظَهُنَّ وَذَكَّرَهُنَّ وَأَمَرَهُنَّ بِالصَّدَقَةِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 975