Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 973

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں ابراہیم بن المنذر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں الولید نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابو عمرو نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے نافع نے خبر دی از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما، انہوں نے بیان کیا کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم صبح عیدگاہ جاتے تھے اور نیزہ آپ کے سامنے اٹھایا جاتا تھا اور آپ کے سامنے عیدگاہ میں گاڑ دیا جاتا تھا، پس آپ اس کی طرف نماز پڑھتے تھے۔

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْدُو إِلَى الْمُصَلَّى وَالْعَنَزَةُ بَيْنَ يَدَيْهِ تُحْمَلُ وَتُنْصَبُ بِالْمُصَلَّى بَيْنَ يَدَيْهِ فَيُصَلِّي إِلَيْهَا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 973