Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 972

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں محمد بن بشار نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبدالوہاب نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبیداللہ نے حدیث بیان کی از نافع از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما، وہ بیان کرتے ہیں کہ

عید الفطر اور عید الاضحیٰ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے نیزہ گاڑ دیا جاتا تھا، پھر آپ نماز پڑھتے تھے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ تُرْكَزُ الْحَرْبَةُ قُدَّامَهُ يَوْمَ الْفِطْرِ وَالنَّحْرِ ثُمَّ يُصَلِّي

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 972