Sahih Al Bukhari 96

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابوعوانہ نے حدیث بیان کی از ابی بشر از یوسف بن ماہک از عبداللہ بن عمرو انہوں نے کہا: ہم نے ایک سفر کیا جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے پیچھے رہ گئے تھے، پھر آپ ہم سے آ کر مل گئے، اس وقت ہم نماز میں تاخیر کر چکے تھے، وہ عصر کی نماز تھی اور ہم وضو کر رہے تھے تو ہم اپنے پیروں پر مسح کرنے لگے، پس نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بلند آواز سے پکار کر دو بار یا تین بار فرمایا:

(بے دھلی) ایڑیوں کے لیے آگ کا عذاب ہے۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ:حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهِكٍَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ

تَخَلَّفَ رَسُولُ اللهِ ﷺ فِي سَفَرٍ سَافَرْنَاهُ، فَأَدْرَكَنَا وَقَدْ أَرْهَقْنَا الصَّلَاةَ، صَلَاةَ الْعَصْرِ، وَنَحْنُ نَتَوَضَّأُ، فَجَعَلْنَا نَمْسَحُ عَلَى أَرْجُلِنَا، فَنَادَى بِأَعْلَى صَوْتِهِ: وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ. مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 96