Sahih Al Bukhari 967

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں احمد بن یعقوب نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے اسحاق بن سعید بن عمرو بن سعید بن العاص نے حدیث بیان کی از والد خود، انہوں نے کہا:

جس وقت حجاج حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا، اس وقت میں بھی ان کے پاس تھا، پس اس نے پوچھا: وہ کیسے ہیں؟ حضرت ابن عمر نے کہا: وہ ٹھیک ہیں، اس نے پوچھا: آپ کو یہ نیزہ کس نے چبھویا ہے؟ حضرت ابن عمر نے کہا: مجھے یہ نیزہ اس شخص نے چبھویا ہے، جس نے اس دن ہتھیار اٹھانے کا حکم دیا جس دن ہتھیار اٹھانا جائز نہیں ہے، یعنی حجاج نے۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَعْقُوبَ قَالَ حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ دَخَلَ الْحَجَّاجُ عَلَى ابْنِ عُمَرَ وَأَنَا عِنْدَهُ فَقَالَ كَيْفَ هُوَ فَقَالَ صَالِحٌ فَقَالَ مَنْ أَصَابَكَ قَالَ أَصَابَنِي مَنْ أَمَرَ بِحَمْلِ السِّلَاحِ فِي يَوْمٍ لَا يَحِلُّ فِيهِ حَمْلُهُ يَعْنِي الْحَجَّاجَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 967