Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 966

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں زکریاء بن یحییٰ ابو السکین نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں محاربی نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں محمد بن سوقہ نے حدیث بیان کی از سعید بن جبیر، انہوں نے بیان کیا:

میں اس وقت حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھا، جب نیزہ کی نوک ان کے پیر کے تلوے میں چبھوئی گئی، ان کا پیر رکاب کے ساتھ چپک گیا، پس میں سواری سے اترا اور ان کے پیر کو رکاب سے نکالا، یہ واقعہ منیٰ میں ہوا تھا، حجاج کو یہ خبر پہنچی تو وہ ان کی عیادت کے لیے آیا، پس حجاج نے کہا: کاش! ہم کو پتا چل جاتا کہ کس نے آپ کو نیزہ چبھویا ہے، حضرت ابن عمر نے فرمایا: تم نے چبھویا ہے، حجاج نے پوچھا: کیسے؟ حضرت ابن عمر نے فرمایا: تم نے اس دن ہتھیار اٹھائے جس دن ہتھیار اٹھائے نہیں جاتے اور تم نے حرم میں ہتھیاروں کو داخل کیا حالانکہ حرم میں ہتھیار داخل نہیں کیے جاتے۔

حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ بْنُ يَحْيَى أَبُو السُّكَيْنِ قَالَ حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُوقَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ كُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ حِينَ أَصَابَهُ سِنَانُ الرُّمْحِ فِي أَخْمَصِ قَدَمِهِ فَلَزِقَتْ قَدَمُهُ بِالرِّكَابِ فَنَزَلْتُ فَنَزَعْتُهَا وَذَلِكَ بِمِنًى فَبَلَغَ الْحَجَّاجَ فَجَعَلَ يَعُودُهُ فَقَالَ الْحَجَّاجُ لَوْ نَعْلَمُ مَنْ أَصَابَكَ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ أَنْتَ أَصَبْتَنِي قَالَ وَكَيْفَ قَالَ حَمَلْتَ السِّلَاحَ فِي يَوْمٍ لَمْ يَكُنْ يُحْمَلُ فِيهِ وَأَدْخَلْتَ السِّلَاحَ الْحَرَمَ وَلَمْ يَكُنْ السِّلَاحُ يُدْخَلُ الْحَرَمَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 966