Sahih Al Bukhari 965

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں آدم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں زبید نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے شعبی سے سنا از حضرت البراء بن عازب رضی اللہ عنہ انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

ہم آج کے اس دن جس کام کو سب سے پہلے کرتے تھے وہ یہ ہے کہ ہم نماز پڑھتے ہیں، پھر ہم لوٹ جاتے ہیں، پھر ہم نحر (قربانی) کرتے ہیں، سو جس نے یہ کام کیا اس نے ہماری سنت کو پا لیا اور جس نے نماز سے پہلے قربانی کر لی تو وہ صرف گوشت ہے جس کو اس نے اپنے گھر والوں کے لیے پیش کیا ہے، اس کا عبادت میں کوئی حصہ نہیں ہے، پھر انصار میں سے ایک شخص کھڑے ہوئے جن کا نام حضرت ابو بردہ بن نیار تھا، انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! میں ذبح کر چکا ہوں اور میرے پاس چھ ماہ کا بکری کا بچہ ہے، جو ایک سال کے بکرے سے زیادہ بہتر (فربہ) ہے، آپ نے فرمایا: اسے اس کی جگہ ذبح کر دو، اور تمہارے بعد وہ اور کسی کے لیے کفایت نہیں کرے گا۔

حَدَّثَنَا آدَمُ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا زُبَيْدٌ قَالَ سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَوَّلَ مَا نَبْدَأُ فِي يَوْمِنَا هَذَا أَنْ نُصَلِّيَ ثُمَّ نَرْجِعَ فَنَنْحَرَ فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ فَقَدْ أَصَابَ سُنَّتَنَا وَمَنْ نَحَرَ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَإِنَّمَا هُوَ لَحْمٌ قَدَّمَهُ لِأَهْلِهِ لَيْسَ مِنْ النُّسْكِ فِي شَيْءٍ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ أَبُو بُرْدَةَ بْنُ نِيَارٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ ذَبَحْتُ وَعِنْدِي جَذَعَةٌ خَيْرٌ مِنْ مُسِنَّةٍ فَقَالَ اجْعَلْهُ مَكَانَهُ وَلَنْ تُوفِيَ أَوْ تَجْزِيَ عَنْ أَحَدٍ بَعْدَكَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 965