ابوعاصم نے بیان کیا: ہمیں سلیمان بن حرب نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از عدی بن ثابت از سعید بن جبیر از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عیدالفطر کے دن دو رکعت نماز پڑھائی، اس سے پہلے کوئی نماز پڑھی نہ اس کے بعد کوئی نماز پڑھی، پھر آپ خواتین کے پاس گئے، اس وقت آپ کے ساتھ حضرت بلال رضی اللہ عنہ تھے، آپ نے خواتین کو صدقہ کرنے کا حکم دیا، پھر خواتین کپڑے میں ڈالتی تھیں، خواتین اس میں اپنی بالیاں اور ہار ڈالتی تھیں۔
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى يَوْمَ الْفِطْرِ رَكْعَتَيْنِ لَمْ يُصَلِّ قَبْلَهَا وَلَا بَعْدَهَا ثُمَّ أَتَى النِّسَاءَ وَمَعَهُ بِلَالٌ فَأَمَرَهُنَّ بِالصَّدَقَةِ فَجَعَلْنَ يُلْقِينَ تُلْقِي الْمَرْأَةُ خُرْصَهَا وَسِخَابَهَا
Reference: Sahih Al Bukhari 964