امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبدہ بن عبداللہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبدالصمد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ بن المثنیٰ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ثمامہ بن عبداللہ نے حدیث بیان کی، از حضرت انس رضی اللہ عنہ از نبی صلی اللہ علیہ وسلم
”جب آپ بات کرتے تو کسی (اہم) بات کو تین بار دہراتے تاکہ اسے سمجھ لیا جائے، اور جب آپ کسی قوم کے پاس جاتے اور انہیں سلام کرتے تو تین بار سلام کرتے۔“
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ: حَدَّثَنَا ثُمَامَةُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ
أَنَّهُ كَانَ إِذَا تَكَلَّمَ بِكَلِمَةٍ أَعَادَهَا ثَلَاثًا حَتَّى تُفْهَمَ عَنْهُ، وَإِذَا أَتَى عَلَى قَوْمٍ فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ سَلَّمَ عَلَيْهِمْ ثَلَاثًا.
Reference: Sahih Al Bukhari 95