Sahih Al Bukhari 958

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں ابراہیم بن موسیٰ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ہشام نے خبر دی کہ ابن جریج نے ان کو خبر دی، انہوں نے کہا: مجھ کو عطاء نے خبر دی از حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر کے دن نکلے پس آپ نے خطبہ سے پہلے نماز پڑھائی۔

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، قَالَ أَخْبَرَنَا هِشَامٌ، أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ أَخْبَرَهُم، قَالَ أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ سَمِعْتُهُ يَقُولُ

إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ يَوْمَ الفِطْرِ، فَبَدَأَ بِالصَّلاَةِ قَبْلَ الخُطْبَةِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 958