امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن عبدالرحیم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں سعید بن سلیمان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ہشیم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبیداللہ بن ابی بکر بن انس نے خبر دی از حضرت انس رضی اللہ عنہ کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر کے دن جب تک چند کھجوریں نہ کھا لیتے نماز کے لیے نہیں جاتے تھے۔
مرجّی بن رجاء نے کہا: مجھے عبیداللہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے حضرت انس نے حدیث بیان کی از نبی صلی اللہ علیہ وسلم آپ طاق عدد کھجوریں کھاتے تھے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ حَدَّثَنا هُشَيْمٌ، قَالَ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ
كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لاَ يَغْدُو يَوْمَ الفِطْرِ حَتّى يَأْكُلَ تَمَرَاتٍ
Reference: Sahih Al Bukhari 953