Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 951

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں حجاج نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے زبید نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: میں نے شعبی سے سنا از حضرت البراء رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے کہا:

میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا‘ آپ نے خطبہ میں فرمایا: پہلی چیز جس سے ہم اس دن کی ابتداء کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ ہم نماز پڑھتے ہیں‘ پھر ہم گھر لوٹ کر قربانی کرتے ہیں‘ سو جس نے اس طرح کیا اس نے ہماری سنت کو پا لیا۔

حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ أَخْبَرَنِي زُبَيْدٌ، قَالَ سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ، عَنِ البَرَاءِ، قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ، فَقالَ

إِنَّ أَوَّلَ مَا نَبْدَأُ مِنْ يَوْمِنَا هَذَا أَنْ نُصَلِّيَ، ثُمَّ نَرْجِعَ، فَنَنْحَرَ فمن فَعَلَ فَقَدْ أَصَابَ سُنَّتَنَا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 951