امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبدہ نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں عبدالصمد نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ بن المثنیٰ نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں ثمامہ بن عبداللہ نے حدیث بیان کی، از حضرت انس رضی اللہ عنہ از نبی صلی اللہ علیہ وسلم،
بے شک جب آپ سلام کرتے تو تین بار سلام کرتے اور جب بات کرتے تو کسی (اہم) بات کو تین بار دہراتے۔
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ: حَدَّثَنَا ثُمَامَةُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ: أَنَّهُ
كَانَ إِذَا سَلَّمَ سَلَّمَ ثَلَاثًا، وَإِذَا تَكَلَّمَ بِكَلِمَةٍ أَعَادَهَا ثَلَاثًا.
Reference: Sahih Al Bukhari 94