Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 943

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں سعید بن یحییٰ بن سعید القرشی نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے میرے والد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابن جریج نے حدیث بیان کی از موسیٰ بن عقبہ از نافع از ابن عمر، انہوں نے مجاہد کے قول کی مثل روایت کیا ہے کہ

جب وہ کھڑے ہوئے گتھم گتھا ہو جائیں، اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روایت میں یہ اضافہ کیا ہے کہ اگر کفار تعداد میں اس سے زیادہ ہوں تو وہ پیدل چلتے ہوئے نماز پڑھیں یا سوار ہو کر۔

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ القُرَشِيُّ، قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ حَدَّثَنا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ نَحْوًا مِنْ قَوْلِ مُجَاهِدٍ إِذَا اخْتَلَطُوا قِيَامًا، وَزَادَ ابْنُ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

وَإِنْ كَانُوا أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ، فَلْيُصَلُّوا قِيَامًا وَرُكْبَانًا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 943