Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 938

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں سعید بن ابی مریم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابو غسان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے ابو حازم نے حدیث بیان کی‘ از حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے کہا:

ہم میں ایک خاتون رہتی تھیں‘ انہوں نے نہر کے کنارے ایک کیاری بنائی ہوئی تھی جس میں چقندر بوئے ہوئے تھے‘ جمعہ کے دن وہ چقندر کی جڑیں نکال کر ایک دیگچی میں ڈالتیں اور اس میں ایک مٹھی جو پیس کر ڈال دیتیں اور وہ چقندر کی جڑیں گوشت کے قائم مقام ہو جاتیں‘ ہم جمعہ کی نماز پڑھ کر واپس آتے تو ان کو سلام کرتے‘ وہ خاتون ہم کو وہ طعام پیش کرتیں‘ ہم اس کو چاٹ چاٹ کر کھاتے‘ ہم اس طعام کی وجہ سے جمعہ کے دن کی تمنا کرتے تھے۔

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ، قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ

كَانَتْ فِينَا امْرَأَةٌ تَجْعَلُ عَلَى أَرْبِعَاءَ فِي مَزْرَعَةٍ لَهَا سِلْقًا، فَكَانَتْ إِذَا كَانَ يَوْمُ جُمُعَةٍ تَنْزِعُ أُصُولَ السِّلْقِ، فَتَجْعَلهُ فِي قِدْرٍ، ثُمَّ تَجْعَلُ عَلَيْهِ قَبْضَةً من شَعِيرٍ تَطْحَنُهَا، فَتَكُونُ أُصُولُ السِّلْقِ عَرْقَهُ، وَكُنَّا نَنْصَرِفُ مِنْ صَلاَةِ الجُمُعةِ، فَنُسَلِّمُ عَلَيْهَا، فَتُقَرِّبُ ذَلك الطّعَامَ إِلَيْنَا، فَنَلْعَقُهُ وَكُنَّا نَتَمنَّى يَوْمَ الجُمُعَةِ لِطَعَامِهَا ذَلِكَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 938