Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 936

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں معاویہ بن عمرو نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں زائدہ نے حدیث بیان کی از حصین از سالم بن ابی الجعد، انہوں نے کہا: ہمیں حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا:

جس وقت ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے، اس وقت غلہ لے کر ایک قافلہ آیا، سب نمازی اس کی طرف متوجہ ہو گئے حتیٰ کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صرف بارہ آدمی باقی رہ گئے۔ اس موقع پر یہ آیت نازل ہوئی: جب یہ لوگ کوئی تجارتی قافلہ یا کوئی کھیل تماشا دیکھتے ہیں تو اس کی طرف دوڑ پڑتے ہیں اور آپ کو کھڑا ہوا چھوڑ جاتے ہیں۔ (الجمعہ: ۱۱)

حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، قَالَ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الجَعْدِ، قَالَ حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ

بَيْنَمَا نَحْنُ نُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إذ أَقْبَلَتْ عِيرٌ تَحْمِلُ طَعَامًا، فَالْتَفَتُوا إِلَيْهَا حَتَّى مَا بَقِيَ مَعَ النَّبِيِّ صَلّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا اثْنَا عَشَرَ رَجُلًا، فَنَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ: وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 936