امام بخاری روایت کرتے ہیں : ہمیں عبداللہ بن مسلمہ نے حدیث بیان کی از امام مالک از ابی الزناد از الاعرج از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ وہ بیان کرتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن کا ذکر کیا پس فرمایا : اس میں ایک ایسی ساعت ہے کہ جو مسلمان بندہ اس ساعت کو پا لے اور وہ اس ساعت میں کھڑا ہوا نماز پڑھ رہا ہو اور وہ اللہ تعالیٰ سے کسی چیز کا سوال کرے تو اللہ اس کو وہ چیز عطا فرما دیتا ہے اور آپ نے ہاتھ سے اشارہ کر کے بتایا کہ وہ ساعت بہت تھوڑی ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ
أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ يَوْمَ الجُمُعَةِ، فَقَالَ: فِيهِ سَاعَةٌ، لاَ يُوَافِقُهَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ، وَهُوَ قَائِمٌ يُصَلِّي، يَسْأَلُ اللَّهَ تَعَالَى شَيْئًا، إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ، وَأَشَارَ بِيَدِهِ يُقَلِّلُهَا
Reference: Sahih Al Bukhari 935