Sahih Al Bukhari 923

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن معمر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابو عاصم نے حدیث بیان کی از جریر بن حازم، انہوں نے کہا: میں نے حسن سے سنا، وہ کہتے ہیں: ہمیں حضرت عمرو بن تغلب رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مال آیا یا قیدی آئے، آپ نے اس مال کو تقسیم فرمایا، آپ نے چند لوگوں کو عطا کیا اور چند کو چھوڑ دیا، پھر آپ کو یہ خبر پہنچی کہ جن لوگوں کو آپ نے چھوڑ دیا ہے وہ ناراض ہیں، تو آپ نے اللہ کی حمد کی اور اس کی ثناء کی، پھر فرمایا: اما بعد (حمد و ثناء کے بعد) پس اللہ کی قسم! میں ایک شخص کو عطا کرتا ہوں اور دوسرے شخص کو چھوڑ دیتا ہوں، اور جس شخص کو میں چھوڑ دیتا ہوں وہ مجھے اس شخص سے زیادہ محبوب ہوتا ہے جس کو میں عطا کرتا ہوں، لیکن میں ان لوگوں کو دیتا ہوں جن کے دلوں میں سخت حرص اور بے صبری دیکھتا ہوں اور جن کے دلوں میں اللہ نے استغناء اور خیر کو رکھا ہے، ان لوگوں کو میں ان کے استغناء کے سپرد کر دیتا ہوں، ان ہی میں عمرو بن تغلب ہیں، حضرت عمرو بن تغلب نے کہا: پس اللہ کی قسم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کے بدلہ میں اگر مجھے سرخ اونٹ بھی مل جائیں تو وہ مجھے پسند نہیں ہیں۔

اس حدیث کی یونس نے متابعت کی ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ، قَالَ حَدّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ، قَالَ سَمِعْتُ الحَسَنَ، يَقُولُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ تَغْلِبَ

أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِمَالٍ أَوْ سَبْي فَقَسَمَهُ، فَأَعْطَى رِجَالًا وَتَرَكَ رِجَالًا، فَبَلَغَهُ أَنَّ الَّذِينَ تَرَكَ عَتَبُوا، فَحَمدَ اللَّهَ، ثُمَّ أَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: أَمَّا بَعْدُ، فَوَاللَّهِ إِنِّي لَأُعْطِي الرَّجُلَ، وَأَدَعُ الرَّجُلَ، وَالَّذِي أَدَعُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنَ الَّذِي أُعْطِي، وَلَكِنْ أُعْطِي أَقْوَامًا لِمَا أَرَى فِي قُلُوبِهِمْ مِنَ الجَزَعِ وَالهَلَعِ، وَأَكِلُ أَقْوَامًا إِلَى مَا جَعَلَ اللَّهُ فِي قُلُوبِهِمْ مِنَ الغِنَى وَالخَيْرِ، فِيهِمْ عَمْرُو بْنُ تَغْلِبَ. فَوَاللَّهِ مَا أُحِبُّ أَنَّ لِي بِكَلِمَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُمْرَ النَّعَمِ.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 923