Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 910

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبدان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ نے خبر دی، انہوں نے کہا: ہمیں ابن ابی ذئب نے خبر دی از سعید المقبری از والد خود از ابن ودیعہ از حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

جس شخص نے جمعہ کے دن غسل کیا اور اپنی استطاعت کے مطابق پاکیزگی حاصل کی، پھر تیل لگایا یا خوشبو لگائی، پھر (جمعہ کے لیے) چلا، پس دو آدمیوں کے درمیان فرق نہیں کیا، پھر جتنی نماز اس کے لیے مقدر تھی اس نے اتنی نماز پڑھی، پھر جب امام حجرے سے باہر نکل آیا تو وہ خاموش رہا تو اس جمعہ اور دوسرے جمعہ کے درمیان جو گناہ ہیں ان کو معاف کر دیا جائے گا۔

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، قَالَ أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ سَعِيدٍ المَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ وَدِيعَةَ، حَدَّثَنَا سَلْمَانُ الفَارِسِيُّ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

مَنِ اغْتَسَلَ يَوْمَ الجُمُعَةِ، وَتَطَهَّرَ بِمَا اسْتَطَاعَ مِنْ طُهْرٍ، ثُمَّ ادَّهَن أَوْ مَسَّ مِنْ طِيبٍ، ثُمَّ رَاحَ فَلَمْ يُفَرّق بَيْنَ اثْنَيْنِ، فَصَلَّى مَا كُتِبَ لَهُ، ثُمَّ إِذَا خَرَجَ الإِمَامُ أَنْصَتَ، غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الجُمُعَةِ الأُخْرَى

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 910