امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن ابی بکر المقدمی نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں حرمی بن عمارہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابوخلدہ نے حدیث بیان کی‘ وہ خالد بن دینار ہیں‘ انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ
جب سخت سردی ہوتی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم جلدی نماز پڑھتے اور جب سخت گرمی ہوتی تو نماز کو ٹھنڈا کر کے پڑھتے یعنی جمعہ کو۔
یونس بن بکیر نے کہا: ہمیں ابوخلدہ نے خبر دی: انہوں نے نماز کا لفظ کہا اور جمعہ کا ذکر نہیں کیا اور بشر بن ثابت نے کہا: ہمیں ابوخلدہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں امیر جمعہ نے نماز پڑھائی‘ پھر حضرت انس رضی اللہ عنہ سے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کس طرح ظہر پڑھتے تھے؟
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ المُقَدّمِيُّ، قَالَ حَدَّثَنَا حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَة، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو خَلْدَةَ هُوَ خَالِدُ بْنُ دِينَارٍ، قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ
يَقُولُ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اشْتَدَّ البَرْدُ بَكَّرَ بِالصَّلاةِ، وَإِذَا اشْتَدَّ الحَرُّ أَبْرَدَ بِالصَّلاَةِ ، يَعْنِي الجُمُعَةَ
Reference: Sahih Al Bukhari 906