امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں احمد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ بن وہب نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے عمرو بن الحارث نے خبر دی، از عبید اللہ بن ابی جعفر کہ محمد بن جعفر بن الزبیر نے ان کو حدیث بیان کی از عروہ بن الزبیر از حضرت عائشہ زوجہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم، وہ بیان کرتی ہیں کہ
لوگ اپنے گھروں سے اور مدینہ کے اطراف میں بلند آبادیوں سے باری باری نماز جمعہ پڑھنے آیا کرتے تھے وہ گردو غبار میں چل کر آتے تھے ان پر غبار اور پسینہ بہت آتا تھا، پھر ان کے جسم سے پسینہ نکلتا تھا، پس ان میں سے ایک انسان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اس وقت آپ میرے پاس تھے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کاش! تم لوگ اس دن کے لیے غسل کرلیا کرتے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الحَارِثِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ جَعْفَر بن الزُّبَيْرِ، حَدَّثَهُ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُبيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ، زَوْجِ النَّبِيِّ صَلّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
قَالَتْ كَانَ النَّاسُ يَنْتَابُونَ يَوْمَ الجُمُعَةِ مِنْ مَنَازِلِهِمْ وَالعَوَالِيِّ، فَيَأْتُونَ فِي الغُبَارِ يُصِيبُهُمُ الغُبَارُ وَالعَرَقُ، فَيَخْرُجُ مِنْهُمُ العَرَقُ، فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْسَانٌ مِنْهُمْ وَهُوَ عِنْدِي، فقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ أنَّكُمْ تَطَهَّرْتُمْ لِيَوْمِكُمْ هذا
Reference: Sahih Al Bukhari 902