Sahih Al Bukhari 900

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں یوسف بن موسیٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابو اسامہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبیداللہ بن عمر نے حدیث بیان کی از نافع از ابن عمر‘ انہوں نے بیان کیا کہ

حضرت عمر کی بیوی صبح کی اور عشاء کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھنے کے لیے مسجد میں جاتی تھیں‘ ان سے کہا گیا: آپ گھر سے کیوں نکلتی ہیں‘ جب کہ آپ کو معلوم ہے کہ حضرت عمر کو آپ کا نکلنا ناگوار ہے اور ان کو اس پر غیرت آتی ہے؟ انہوں نے کہا: پھر ان کو مجھے منع کرنے سے کیا چیز مانع ہے؟ حضرت ابن عمر نے کہا: ان کو منع کرنے سے رسول اللہ ﷺ کا یہ ارشاد مانع ہے کہ اللہ کی بندیوں کو اللہ کی مساجد میں جانے سے منع نہ کرو۔

حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ

قَالَ كَانَتِ امْرَأَةٌ لِعُمَرَ تَشْهَدُ صَلاَةَ الصُّبْحِ وَالعِشَاءِ فِي الجَمَاعَةِ فِي المَسْجِدِ، فَقِيلَ لَهَا لِمَ تَخْرُجِينَ وَقَدْ تَعْلَمِينَ أَنَّ عمَرَ يَكْرَهُ ذَلِكَ وَيَغَارُ؟ قَالَتْ وَمَا يَمْنَعُهُ أَنْ يَنْهَانِي؟ قَالَ يَمْنَعُهُ قَوْلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لاَ تَمْنَعُوا إِمَاءَ اللَّهِ مَسَاجِدَ اللَّهِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 900