(امام بخاری نے کہا کہ) ہمیں عبید اللہ بن موسیٰ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا کہ ہمیں حنظلہ بن ابوسفیان نے خبر دی، از عکرمہ بن خالد از حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے: (۱) اس کی شہادت دینا کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں ہے اور محمد اللہ کے رسول ہیں (۲) نماز قائم کرنا (۳) زکوٰۃ ادا کرنا (۴) حج کرنا (۵) اور رمضان کے روزے رکھنا۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى قَالَ: أَخْبَرَنَا حَنْظَلَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ﵄ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ
بُنِيَ الْإِسْلَامُ عَلَى خَمْسٍ: شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، وَإِقَامِ الصَّلَاةِ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ، وَالْحَجِّ، وَصَوْمِ رَمَضَانَ.
Reference: Sahih Al Bukhari 8