Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 890

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں اسماعیل نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے سلیمان بن بلال نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا کہ ہشام بن عروہ نے کہا کہ مجھے میرے والد نے خبر دی از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا، وہ بیان کرتی ہیں کہ

حضرت عبدالرحمن بن ابی بکر آئے اور ان کے پاس مسواک تھی، جس سے وہ دانت صاف کر رہے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف دیکھا، میں نے کہا: اے عبدالرحمن! مجھے یہ مسواک دے دو، سو انہوں نے مجھے وہ مسواک دے دی، میں نے اس کا (اگلا حصہ) کاٹا، پھر میں نے اس کو چبایا، پس میں نے وہ مسواک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دے دی، آپ نے اس مسواک کو استعمال کیا، اس وقت آپ میرے سینے کی طرف ٹیک لگائے ہوئے تھے۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ، قَالَ قَالَ هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا

قَالَتْ دَخَلَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ وَمَعَهُ سِوَاكٌ يَسْتَنُّ بِه، فَنَظَرَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ لَهُ أَعْطِنِي هَذَا السِّوَاكَ يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ، فَأَعْطَانِيهِ، فَقَصَمْتُهُ، ثُمَّ مَضَغْتُهُ فَأَعْطَيْتُه رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاسْتَنَّ بِهِ وَهُوَ مُسْتَسْنِدٌ إِلَى صَدْرِي

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 890