Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 886

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از نافع از حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، وہ بیان کرتے ہیں کہ

حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے ریشم کا سنہری دھاریوں والا حلہ مسجد کے دروازے پر بکتے ہوئے دیکھا‘ پس انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! کاش! آپ اس کو خرید لیتے اور جمعہ کے دن اس کو پہنتے اور جس دن آپ سے کوئی وفد ملنے کے لیے آتا‘ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کو وہ لوگ پہنتے ہیں جن کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہوتا‘ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چند حلے آئے‘ آپ نے ان میں سے ایک حلہ حضرت عمر بن الخطاب کو عطا کر دیا‘ تو حضرت عمر نے کہا: یا رسول اللہ! آپ نے مجھے یہ حلہ پہننے کے لیے دیا ہے حالانکہ آپ عطارد کے حلے کے متعلق مجھ سے وہ ارشاد فرما چکے ہیں‘ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے تم کو وہ حلہ خود پہننے کے لیے نہیں دیا۔ پھر حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے وہ حلہ مکہ میں اپنے ایک مشرک بھائی کو پہنا دیا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ

أَنَّ عُمَرَ بْنَ الخَطَّابِ، رَأَى حُلَّةً سِيَرَاءَ عِنْدَ بَابِ المَسْجِدِ، فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوِ اشْتَرَيْتَ هَذِهِ، فَلَبِسْتَهَا يَوْمَ الجُمُعَةِ وَلِلْوَفْدِ إِذا قَدِمُوا عَلَيْكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا يَلْبَسُ هَذِهِ مَنْ لاَ خَلاَقَ لَهُ فِي الآخِرَةِ ثُمَّ جَاءَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهَا حُلَلٌ، فَأَعْطَى عُمَرَ بْنَ الخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، مِنْهَا حُلَّةً، فَقَالَ عُمَرُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَسَوْتَنِيهَا وَقَدْ قُلْتَ فِي حُلَّةِ عُطَارِدٍ مَا قُلْتَ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي لَمْ أَكْسُكَهَا لِتَلْبَسَهَا فَكَسَاهَا عُمَرُ بْنُ الخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَخًا لَهُ بِمَكَّةَ مُشْرِكًا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 886