Sahih Al Bukhari 885

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابراہیم بن موسیٰ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ہشام نے خبر دی کہ ابن جریج نے ان کو خبر دی، انہوں نے کہا: مجھے ابراہیم بن میسرہ نے خبر دی از طاؤس از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما،

انہوں نے جمعہ کے دن غسل کے متعلق نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کا ذکر کیا، طاؤس نے کہا: میں نے حضرت ابن عباس سے کہا: اگر وہ اپنی بیوی کے پاس ہو تو کیا وہ خوشبو لگائے اور تیل لگائے؟ حضرت ابن عباس نے فرمایا: مجھے اس کا علم نہیں۔

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، قَالَ أَخْبَرَنَا هِشَامٌ، أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ أَخْبَرَهُم، قَالَ أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَيْسَرَةَ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا

أَنَّهُ ذَكَرَ قَوْلَ النَّبِيِّ صَلى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الغُسْلِ يَوْمَ الجُمُعَةِ ، فَقُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ أَيَمَسُّ طيبًا أَوْ دُهْنًا إِنْ كَانَ عِنْدَ أَهْلِهِ؟

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 885