Sahih Al Bukhari 884

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابوالیمان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعیب نے خبر دی از الزہری‘ انہوں نے بیان کیا کہ طاؤس نے کہا:

میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے عرض کیا کہ لوگوں نے یہ حدیث ذکر کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جمعہ کے دن غسل کرو اور اپنے سروں کو دھوؤ خواہ تم جنبی نہ ہو اور خوشبو لگاؤ۔ حضرت ابن عباس نے فرمایا: رہا غسل تو وہ آپ کا ارشاد ہے اور خوشبو کے متعلق مجھے علم نہیں۔

حَدَّثَنَا أَبُو اليَمَانِ، قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ طَاوُسٌ قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ

ذَكَرُوا أَنَّ النَّبِيَّ صَلّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اغْتَسِلُوا يَوْمَ الجُمُعَةِ وَاغْسِلُوا رُءُوسَكُمْ، وَإِنْ لَمْ تَكُونُوا جُنُبًا وَأَصِيبُوا مِنَ الطِّيبِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 884