Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 883

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں آدم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابن ابی ذئب نے حدیث بیان کی از سعید المقبری، انہوں نے کہا: مجھے میرے والد نے خبر دی از ابن ودیعہ از حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ، وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

جو شخص بھی جمعہ کے دن غسل کرے گا اور اپنی استطاعت کے مطابق پاکیزگی حاصل کرے گا اور اپنا تیل لگائے گا یا اپنے گھر سے خوشبو لگائے گا، پھر (جمعہ کے لیے) نکلے گا، اور دو آدمیوں کے درمیان تفرقہ نہیں کرے گا، پھر اتنی نماز پڑھے گا جتنی اس کے لیے مقدر کر دی گئی ہے، پھر جب امام خطبہ دے گا تو وہ خاموش بیٹھا رہے گا تو اس شخص کے لیے اس جمعہ اور دوسرے جمعہ کے درمیان کے گناہوں کی مغفرت کر دی جائے گی۔

حَدَّثَنَا آدَمُ، قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ سَعِيدٍ المَقْبُرِيِّ، قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنِ ابْنِ وَدِيعَةَ، عَنْ سَلْمَانَ الفَارِسِيِّ، قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

لاَ يَغْتَسِلُ رَجُلٌ يَوْم الجُمُعَةِ، وَيَتَطَهَّرُ مَا اسْتَطَاعَ مِنْ طُهْرٍ، وَيَدَّهِنُ مِنْ دُهْنِهِ، أَوْ يَمَسُّ مِن طيبِ بَيْتِهِ، ثُمَّ يَخْرُجُ فَلاَ يُفَرِّقُ بينَ اثْنَيْنِ، ثُمَّ يُصَلِّي مَا كُتِبَ لَهُ، ثُمَّ ينصِتُ إِذَا تَكَلَّمَ الإِمَامُ، إِلَّا غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الجُمُعَةِ الأُخْرَى

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 883