امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو نعیم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شیبان نے حدیث بیان کی از یحییٰ بن ابی سلمہ از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہ
جس وقت حضرت عمر رضی اللہ عنہ جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے‘ ایک صحابی مسجد میں داخل ہوئے‘ حضرت عمر نے فرمایا: آپ اپنی نماز میں کیوں تاخیر کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا: بس اتنا وقت لگا ہے کہ میں نے اذان سنتے ہی وضوء کیا‘ حضرت عمر نے فرمایا: کیا آپ لوگوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ نہیں سنا: جب تم میں سے کوئی شخص جمعہ کے لیے جائے تو غسل کرے۔
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ يَحْيَى هُوَ ابْنُ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ
أَنَّ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، بَيْنَمَا هُوَ يَخْطُب يَوْمَ الجُمُعَةِ إِذْ دَخَلَ رَجُلٌ، فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لِمَ تَحْتَبِسُونَ عَنِ الصَّلاَةِ؟ فَقَالَ الرَّجُلُ مَا هُوَ إِلَّا أَنْ سَمِعْتُ النِّدَاءَ تَوَضَّأْت، فَقَالَ أَلَمْ تَسْمَعُوا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا رَاحَ أَحَدُكُمْ إِلَى الجُمُعَةِ فَلْيَغْتَسِلْ
Reference: Sahih Al Bukhari 882