Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 880

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں حرمی بن عمارہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از ابی بکر بن المنکدر‘ انہوں نے کہا: مجھے عمرو بن سلیم الانصاری نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت ابو سعید نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ

جمعہ کے دن غسل کرنا ہر بالغ پر واجب ہے اور وہ مسواک کرے اور اگر اس کو خوشبو میسر ہو تو وہ خوشبو لگائے۔

عمرو نے کہا: رہا غسل تو میں گواہی دیتا ہوں کہ وہ واجب ہے اور رہی مسواک اور خوشبو تو اللہ ہی جانتا ہے کہ وہ واجب ہے یا نہیں، لیکن حدیث میں اسی طرح ہے۔ امام ابو عبداللہ نے کہا: وہ محمد بن المنکدر کے بھائی ہیں اور ابوبکر کا نام نہیں لیا گیا‘ اور اس حدیث کو ان سے بکیر بن الاشج اور سعید بن ابی ہلال اور متعدد نے روایت کیا ہے‘ اور محمد بن المنکدر کی کنیت ابوبکر اور ابو عبداللہ ہے۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعفَرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي بَكرِ بْنِ المُنكَدِرِ، قَالَ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ سُلَيْمٍ الأَنْصَارِيُّ، قَالَ أَشْهَدُ عَلَى أَبِي سَعِيدٍ قَالَ أَشْهَدُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ

الغُسْلُ يَوْمَ الجُمُعَةِ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُحْتَلِمٍ، وَأَنْ يسْتَنَّ، وَأَنْ يَمَسَّ طِيبًا إِنْ وَجَدَ قَال عَمْرٌو أَمَّا الغُسْلُ، فَأَشْهَدُ أَنَّهُ وَاجِبٌ، وَأَمَّا الِاسْتِنَانُ وَالطِّيبُ، فَاللَّهُ أَعْلَمُ أَوَاجِبٌ هُوَ أَمْ لاَ، وَلَكِنْ هَكَذَا فِي الحَدِيثِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 880