امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابوالیمان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعیب نے خبر دی، انہوں نے کہا: ہمیں ابوالزناد نے حدیث بیان کی کہ بے شک عبدالرحمن بن ہرمز الاعرج جو ربیعہ بن الحارث کے آزاد کردہ غلام ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے کہ
ہم (بعثت میں) آخر ہیں اور قیامت کے دن سابق ہوں گے، البتہ ان کو ہم سے پہلے کتاب دی گئی، پھر یہ وہ دن ہے جو اللہ تعالیٰ نے ان پر فرض کیا تھا، انہوں نے اس دن (کی تعیین) میں اختلاف کیا، تو اللہ نے ہمیں اس دن کی ہدایت دے دی، پس لوگ اس دن میں ہمارے تابع ہیں، یہود کل کے دن (ہفتہ) کی تعظیم کرتے ہیں اور نصاریٰ کل کے بعد کے دن (اتوار) کی۔
حَدَّثَنَا أَبُو اليَمَانِ، قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ هُرْمُزَ الأَعْرَج، مَوْلَى رَبِيعَةَ بْنِ الحَارِثِ، حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ
نَحْنُ الآخِرُونَ السَّابِقُونَ يَوْمَ القِيَامَةِ، بَيْدَ أَنَّهُمْ أُوتُوا الكِتَابَ مِنْ قَبْلِنَا، ثُمَّ هَذَا يَوْمُهُمُ الّذِي فُرِضَ عَلَيْهِمْ، فَاخْتَلَفُوا فِيهِ، فَهَدَانَا اللَّهُ، فَالنَّاسُ لَنَا فِيهِ تَبَعٌ اليَهُودُ غَدًا، وَالنَّصَارَى بَعْدَ غَدٍ
Reference: Sahih Al Bukhari 876