(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں محمد بن مسکین نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں بشر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں اوزاعی نے خبر دی، انہوں نے کہا: مجھے یحییٰ بن ابی کثیر نے حدیث بیان کی از حضرت عبداللہ بن ابی قتادہ الانصاری رضی اللہ عنہ از والد خود، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
میں نماز کی طرف قیام کا ارادہ کرتا ہوں اور میرا ارادہ ہوتا ہے کہ میں نماز میں لمبا قیام کروں، پھر میں کسی بچے کے رونے کی آواز سنتا ہوں تو میں اپنی نماز میں تخفیف کرتا ہوں اس کو ناپسند کرتے ہوئے کہ اس کی ماں پر طویل قیام دشوار ہوگا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِسْكِينٍ، قَالَ حَدَّثَنَا بِشْرٌ، أَخْبَرَنَا الأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ الأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنِّي لأَقُومُ إِلَى الصَّلاَةِ وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أُطَوِّلَ فِيهَا، فَأَسْمَعُ بُكَاءَ الصَّبِيِّ، فَأَتَجَوَّزُ فِي صَلاَتِي كَرَاهِيَةَ أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمِّهِ ".
Reference: Sahih Al Bukhari 868