Sahih Al Bukhari 867

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں عبداللہ بن مسلمہ نے حدیث بیان کی از امام مالک ح (امام بخاری دوسری سند کی طرف متحوّل ہوئے) اور ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از یحییٰ بن سعید از عمرہ بنت عبدالرحمن از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا، انہوں نے کہا:

بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز پڑھاتے، پھر عورتیں اپنی چادروں میں لپٹی ہوئی مڑتیں، اندھیرے کی وجہ سے انہیں کوئی نہیں پہچانتا تھا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ إِنْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَيُصَلِّي الصُّبْحَ، فَيَنْصَرِفُ النِّسَاءُ مُتَلَفِّعَاتٍ بِمُرُوطِهِنَّ، مَا يُعْرَفْنَ مِنَ الْغَلَسِ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 867