Sahih Al Bukhari 862

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں ابوالیمان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعیب نے خبر دی از الزہری، انہوں نے کہا: مجھے عروہ بن الزبیر نے خبر دی کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اندھیرا کر دیا، اور عیاش نے کہا: ہمیں عبدالاعلیٰ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں معمر نے حدیث بیان کی از الزہری از عروہ از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا، انہوں نے بیان کیا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز میں اندھیرا کر دیا حتی کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے آپ کو آواز دے کر کہا: عورتیں اور بچے سو گئے، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حجرے سے نکلے، پھر آپ نے فرمایا: اس وقت روئے زمین پر تمہارے سوا کوئی بھی نماز نہیں پڑھ رہا اور اس وقت اہل مدینہ کے سوا کوئی بھی نماز نہیں پڑھتا تھا۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، أَنَّ عَائِشَةَ، قَالَتْ أَعْتَمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم‏.‏ وَقَالَ عَيَّاشٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ أَعْتَمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي الْعِشَاءِ حَتَّى نَادَاهُ عُمَرُ قَدْ نَامَ النِّسَاءُ وَالصِّبْيَانُ‏.‏ فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ ‏ "‏ إِنَّهُ لَيْسَ أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ الأَرْضِ يُصَلِّي هَذِهِ الصَّلاَةَ غَيْرُكُمْ ‏"‏‏.‏ وَلَمْ يَكُنْ أَحَدٌ يَوْمَئِذٍ يُصَلِّي غَيْرَ أَهْلِ الْمَدِينَةِ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 862