(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں عبداللہ بن مسلمہ نے حدیث بیان کی از امام مالک از ابن شہاب از عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما، انہوں نے بیان کیا کہ
میں گدھے (بلکہ) گدھی پر سوار ہو کر آیا اور میں ان دنوں بلوغت کے قریب تھا اور اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بغیر دیوار کی اوٹ کے منیٰ میں لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے میں صف کے بعض حصہ کے سامنے سے گزرا پس میں اترا اور میں نے گدھی کو چرنے کے لیے چھوڑ دیا اور میں صف میں داخل ہو گیا، پھر کسی نے مجھ پر انکار نہیں کیا۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّهُ قَالَ أَقْبَلْتُ رَاكِبًا عَلَى حِمَارٍ أَتَانٍ وَأَنَا يَوْمَئِذٍ قَدْ نَاهَزْتُ الاِحْتِلاَمَ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي بِالنَّاسِ بِمِنًى إِلَى غَيْرِ جِدَارٍ، فَمَرَرْتُ بَيْنَ يَدَىْ بَعْضِ الصَّفِّ، فَنَزَلْتُ وَأَرْسَلْتُ الأَتَانَ تَرْتَعُ وَدَخَلْتُ فِي الصَّفِّ، فَلَمْ يُنْكِرْ ذَلِكَ عَلَىَّ أَحَدٌ.
Reference: Sahih Al Bukhari 861