Sahih Al Bukhari 860

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں اسماعیل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے مالک نے حدیث بیان کی از اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ از حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہ

ان کی دادی حضرت ملیکہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کھانے کی دعوت دی‘ جو کھانا انہوں نے آپ کے لیے تیار کیا تھا‘ آپ نے اس کو کھایا‘ پھر فرمایا: اٹھو! میں تم کو نماز پڑھاؤں‘ پس میں ایک چٹائی کی طرف اٹھا جو کثرتِ استعمال سے میلی ہو چکی تھی‘ میں نے اس چٹائی کو پانی سے دھویا‘ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور یتیم میرے ساتھ تھا اور بڑی بی (بوڑھی عورت) ہمارے پیچھے تھیں‘ آپ نے ہم کو دو رکعت نماز پڑھائی۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ جَدَّتَهُ، مُلَيْكَةَ دَعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِطَعَامٍ صَنَعَتْهُ، فَأَكَلَ مِنْهُ فَقَالَ ‏ "‏ قُومُوا فَلأُصَلِّيَ بِكُمْ ‏"‏‏.‏ فَقُمْتُ إِلَى حَصِيرٍ لَنَا قَدِ اسْوَدَّ مِنْ طُولِ مَا لُبِسَ، فَنَضَحْتُهُ بِمَاءٍ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَالْيَتِيمُ مَعِي، وَالْعَجُوزُ مِنْ وَرَائِنَا، فَصَلَّى بِنَا رَكْعَتَيْنِ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 860