Sahih Al Bukhari 85

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں المکی بن ابراہیم نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں حنظلہ بن ابی سفیان نے حدیث بیان کی از سالم انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

علم اٹھا لیا جائے گا اور جہل اور فتنوں کا ظہور ہوگا اور بہ کثرت ہرج ہوگا، آپ سے پوچھا گیا: یا رسول اللہ! ہرج کیا ہے؟ آپ نے اشارہ سے ہاتھ کو گردن پر پھیرا، گویا آپ نے اس لفظ سے قتل کا ارادہ کیا۔

حَدَّثَنَا الْمَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: أَخْبَرَنَا حَنْظَلَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ سَالِمٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ

يُقْبَضُ الْعِلْمُ، وَيَظْهَرُ الْجَهْلُ وَالْفِتَنُ، وَيَكْثُرُ الْهَرْجُ. قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَمَا الْهَرْجُ؟ فَقَالَ: هَكَذَا بِيَدِهِ فَحَرَّفَهَا، كَأَنَّهُ يُرِيدُ الْقَتْلَ.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 85