Sahih Al Bukhari 859

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں علی بن عبداللہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے خبر دی از عمرو، انہوں نے کہا: مجھے کریب نے خبر دی از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما، انہوں نے کہا: میں نے اپنی خالہ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کے ہاں رات گزاری، پس نبی صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے، پھر جب رات کا کچھ حصہ گزر گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، پس آپ نے ایک لٹکی ہوئی مشک سے خفیف وضوء کیا، عمرو نے کہا: وہ بہت خفیف اور قلیل وضوء تھا، پھر آپ کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے، پس میں بھی اٹھ کھڑا ہوا اور میں نے بھی آپ کے وضوء کی مثل وضوء کیا، پھر میں آیا اور آپ کی بائیں جانب کھڑا ہو گیا، پھر آپ نے مجھے پھیر کر اپنی دائیں جانب کر دیا، پھر جتنی دیر اللہ نے چاہا آپ نے نماز پڑھی، پھر آپ کروٹ لے کر لیٹ گئے، حتیٰ کہ خراٹے لینے لگے، پھر آپ کے پاس مؤذن آیا اور اس نے آ کر آپ کو نماز کی اطلاع دی، آپ اس کے ساتھ نماز کی طرف کھڑے ہو گئے، آپ نے نماز پڑھائی اور وضوء نہیں کیا۔

ہم نے عمرو سے کہا: لوگ یہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھیں سوتی ہیں اور آپ کا دل نہیں سوتا، عمرو نے کہا: میں نے عبید بن عمر و کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ انبیاء علیہم السلام کا خواب وحی ہوتا ہے، پھر انہوں نے یہ آیت پڑھی: بے شک میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں تمہیں ذبح کر رہا ہوں۔ (الصافات: )

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، قَالَ أَخْبَرَنِي كُرَيْبٌ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ بِتُّ عِنْدَ خَالَتِي مَيْمُونَةَ لَيْلَةً، فَنَامَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَلَمَّا كَانَ فِي بَعْضِ اللَّيْلِ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَتَوَضَّأَ مِنْ شَنٍّ مُعَلَّقٍ وُضُوءًا خَفِيفًا ـ يُخَفِّفُهُ عَمْرٌو وَيُقَلِّلُهُ جِدًّا ـ ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي، فَقُمْتُ فَتَوَضَّأْتُ نَحْوًا مِمَّا تَوَضَّأَ، ثُمَّ جِئْتُ فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ، فَحَوَّلَنِي فَجَعَلَنِي عَنْ يَمِينِهِ، ثُمَّ صَلَّى مَا شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ اضْطَجَعَ فَنَامَ حَتَّى نَفَخَ، فَأَتَاهُ الْمُنَادِي يُؤْذِنُهُ بِالصَّلاَةِ فَقَامَ مَعَهُ إِلَى الصَّلاَةِ، فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ‏.‏ قُلْنَا لِعَمْرٍو إِنَّ نَاسًا يَقُولُونَ إِنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم تَنَامُ عَيْنُهُ وَلاَ يَنَامُ قَلْبُهُ‏.‏ قَالَ عَمْرٌو سَمِعْتُ عُبَيْدَ بْنَ عُمَيْرٍ يَقُولُ إِنَّ رُؤْيَا الأَنْبِيَاءِ وَحْىٌ ثُمَّ قَرَأَ ‏{‏إِنِّي أَرَى فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ‏}‏‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 859