(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں ابو معمر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبد الوارث نے حدیث بیان کی از عبدالعزیز‘ انہوں نے کہا کہ
ایک شخص نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سوال کیا‘ آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے لہسن کے متعلق کیا سنا ہے؟ پس انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے اس درخت سے کھایا وہ ہمارے قریب نہ آئے‘ یا فرمایا: ہمارے ساتھ نماز نہ پڑھے۔
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ أَنَسًا مَا سَمِعْتَ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي الثُّومِ فَقَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ فَلاَ يَقْرَبْنَا، أَوْ لاَ يُصَلِّيَنَّ مَعَنَا ".
Reference: Sahih Al Bukhari 856