Sahih Al Bukhari 855

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں سعید بن عفیر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابن وہب نے حدیث بیان کی از یونس از ابن شہاب، عطاء نے کہا کہ حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

جس آدمی نے لہسن یا پیاز کھایا وہ ہم سے دور رہے یا فرمایا: وہ ہماری مسجد سے دور رہے اور اپنے گھر میں بیٹھے. اور بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک دیگچی لائی گئی جس میں کچھ سبزیاں تھیں، آپ کو ان سے بدبو آئی، آپ نے ان کے متعلق سوال کیا، آپ کو بتایا گیا کہ ان میں فلاں فلاں سبزیاں ہیں، آپ نے فرمایا: ان کو ان بعض اصحاب کے قریب کر دو جو اس وقت آپ کے ساتھ تھے، جب آپ نے ان کو دیکھا تو ان کے کھانے کو ناپسند کیا، آپ نے فرمایا: تم کھاؤ، میں اس سے سرگوشی کرتا ہوں جس سے تم سرگوشی نہیں کرتے۔

اور احمد بن صالح نے کہا از ابن وہب: آپ کے پاس طباق (تھال) لایا گیا، ابن وہب نے کہا: یعنی آپ کے پاس ایسا تھال لایا گیا جس میں سبزیاں تھیں اور لیث نے اور ابو صفوان از یونس نے دیگچی کا قصہ ذکر نہیں کیا، پس مجھے معلوم نہیں کہ وہ الزہری کا قول ہے یا حدیث میں ہے۔

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، زَعَمَ عَطَاءٌ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، زَعَمَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏"‏ مَنْ أَكَلَ ثُومًا أَوْ بَصَلاً فَلْيَعْتَزِلْنَا ـ أَوْ قَالَ ـ فَلْيَعْتَزِلْ مَسْجِدَنَا، وَلْيَقْعُدْ فِي بَيْتِهِ ‏"‏‏.‏ وَأَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أُتِيَ بِقِدْرٍ فِيهِ خَضِرَاتٌ مِنْ بُقُولٍ، فَوَجَدَ لَهَا رِيحًا فَسَأَلَ فَأُخْبِرَ بِمَا فِيهَا مِنَ الْبُقُولِ فَقَالَ ‏"‏ قَرِّبُوهَا ‏"‏ إِلَى بَعْضِ أَصْحَابِهِ كَانَ مَعَهُ، فَلَمَّا رَآهُ كَرِهَ أَكْلَهَا قَالَ ‏"‏ كُلْ فَإِنِّي أُنَاجِي مَنْ لاَ تُنَاجِي ‏"‏‏.‏ وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ وَهْبٍ أُتِيَ بِبَدْرٍ‏.‏ قَالَ ابْنُ وَهْبٍ يَعْنِي طَبَقًا فِيهِ خُضَرَاتٌ‏.‏ وَلَمْ يَذْكُرِ اللَّيْثُ وَأَبُو صَفْوَانَ عَنْ يُونُسَ قِصَّةَ الْقِدْرِ، فَلاَ أَدْرِي هُوَ مِنْ قَوْلِ الزُّهْرِيِّ أَوْ فِي الْحَدِيثِ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 855