Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 851

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں محمد بن عبید نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عیسیٰ بن یونس نے حدیث بیان کی از عمر بن سعید انہوں نے کہا: مجھے ابن ابی ملیکہ نے خبر دی از حضرت عقبہ رضی اللہ عنہ انہوں نے بیان کیا کہ

میں نے مدینہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے عصر کی نماز پڑھی، پس آپ نے سلام پھیرا، پھر آپ جلدی سے اٹھے اور لوگوں کی گردنیں پھلانگتے ہوئے اپنی ازواج مطہرات کے کسی حجرہ کی طرف چلے گئے، لوگ آپ کی جلدی کی وجہ سے گھبرا گئے، پس آپ لوگوں کے پاس آئے تو دیکھا کہ وہ آپ کے جلدی جانے کی وجہ سے تعجب کر رہے ہیں، تو آپ نے فرمایا: مجھے یاد آیا کہ ہمارے پاس کچھ سونا ہے، پس مجھے ناپسند ہوا کہ وہ سونا مجھے روکے رکھے، سو میں نے اس کو تقسیم کرنے کا حکم دیا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، قَالَ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عُقْبَةَ، قَالَ صَلَّيْتُ وَرَاءَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِالْمَدِينَةِ الْعَصْرَ فَسَلَّمَ ثُمَّ قَامَ مُسْرِعًا، فَتَخَطَّى رِقَابَ النَّاسِ إِلَى بَعْضِ حُجَرِ نِسَائِهِ، فَفَزِعَ النَّاسُ مِنْ سُرْعَتِهِ فَخَرَجَ عَلَيْهِمْ، فَرَأَى أَنَّهُمْ عَجِبُوا مِنْ سُرْعَتِهِ فَقَالَ ‏ "‏ ذَكَرْتُ شَيْئًا مِنْ تِبْرٍ عِنْدَنَا فَكَرِهْتُ أَنْ يَحْبِسَنِي، فَأَمَرْتُ بِقِسْمَتِهِ ‏"‏‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 851