Sahih Al Bukhari 850

اور ابن ابی مریم نے کہا: ہمیں نافع بن یزید نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: مجھے جعفر بن ربیعہ نے خبر دی کہ ابن شہاب نے ان کی طرف لکھا: مجھے ہند بنت الحارث الفراسیہ نے خبر دی از حضرت ام سلمہ‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ اور وہ ان کی سہیلیوں میں سے تھیں‘ انہوں نے بیان کیا کہ

آپ سلام پھیرتے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مڑنے سے پہلے عورتیں نماز سے مڑ کر اپنے گھروں میں داخل ہو جاتیں۔

اور ابن وہب نے کہا: از یونس از شہاب مجھے ہند الفراسیہ نے خبر دی۔ اور عثمان بن عمر نے کہا: ہمیں یونس نے خبر دی از الزہری کہ مجھے ہند الفراسیہ نے خبر دی۔ اور الزبیدی نے کہا : مجھے الزہری نے خبر دی کہ ہند بنت الحارث القرشیہ نے خبر دی اور وہ معبد بن المقدہ کے نکاح میں تھیں اور وہ بنو الزہرہ کے حلیف تھے اور ہند، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاتی رہتی تھیں۔ اور شعیب نے کہا از الزہری: مجھے ہند القرشیه نے حدیث بیان کی، اور ابن ابی عتیق نے کہا از الزہری از ہند الفراسیہ۔ اور لیس نے کہا: مجھے یحیی بن سعید نے حدیث بیان کی، ان کو حدیث بیان کی از ابن شہاب از خاتون قریش، انہوں نے ان کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث روایت کی۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ، عَنْ هِنْدٍ بِنْتِ الْحَارِثِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ إِذَا سَلَّمَ يَمْكُثُ فِي مَكَانِهِ يَسِيرًا‏.‏ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ فَنُرَى ـ وَاللَّهُ أَعْلَمُ ـ لِكَىْ يَنْفُذَ مَنْ يَنْصَرِفُ مِنَ النِّسَاءِ‏.‏ وَقَالَ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا نَافِعُ بْنُ يَزِيدَ، قَالَ أَخْبَرَنِي جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ، أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ، كَتَبَ إِلَيْهِ قَالَ حَدَّثَتْنِي هِنْدُ بِنْتُ الْحَارِثِ الْفِرَاسِيَّةُ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَكَانَتْ مِنْ صَوَاحِبَاتِهَا قَالَتْ كَانَ يُسَلِّمُ فَيَنْصَرِفُ النِّسَاءُ، فَيَدْخُلْنَ بُيُوتَهُنَّ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَنْصَرِفَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم‏.‏ وَقَالَ ابْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَتْنِي هِنْدُ الْفِرَاسِيَّةُ‏.‏ وَقَالَ عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنِ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَتْنِي هِنْدُ الْفِرَاسِيَّةُ‏.‏ وَقَالَ الزُّبَيْدِيُّ أَخْبَرَنِي الزُّهْرِيُّ أَنَّ هِنْدَ بِنْتَ الْحَارِثِ الْقُرَشِيَّةَ أَخْبَرَتْهُ، وَكَانَتْ تَحْتَ مَعْبَدِ بْنِ الْمِقْدَادِ ـ وَهْوَ حَلِيفُ بَنِي زُهْرَةَ ـ وَكَانَتْ تَدْخُلُ عَلَى أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم‏.‏ وَقَالَ شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَتْنِي هِنْدُ الْقُرَشِيَّةُ‏.‏ وَقَالَ ابْنُ أَبِي عَتِيقٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ هِنْدٍ الْفِرَاسِيَّةِ‏.‏ وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَهُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنِ امْرَأَةٍ مِنْ قُرَيْشٍ حَدَّثَتْهُ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 850